Live Updates

عمران خان نے بشریٰ بی بی کوبھی خاتون اول بننے کی یقین دہانی کروائی؟

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 فروری 2018 17:17

عمران خان نے بشریٰ بی بی کوبھی خاتون اول بننے کی یقین دہانی کروائی؟
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی سابقہ بیوی ریحام خان کی طرح تیسری بیوی کوخاتون اول بننے کی یقین دہانی کروائی ہے یا نہیں ،یہ بات جلد منظرعام پرآجائیگی۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی دوسری شادی کے موقع پر”دلہن کوسلامی “میں خاتون اول بنانے کا انعام دینے کی یقین دہانی کروائی۔

عمران خان کی دوسری شادی اسلام آباد دھرنے کے دوران 7محرم الحرام کوطے پائی تھی۔عمران خان نے اپنی دوسری بیوی کوسلامی میں خاتون اول بنانے کی بات اس اعتماد کی بنیادپرکی تھی جس کیلئے ان کوباور کروایا گیا تھا کہ انہیں جلد وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔جب شادی کے بعد ان کی اہلیہ نے ان سے دریافت کیا کہ اب وہ کب ایوان وزیراعظم منتقل ہورہے ہیں توعمران خان طیش میں آگئے اوران کے درمیان ناچاقی شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح الیکشن 2013ء سے قبل جب انہوں نے آخری بارلندن کادورہ کیاتواپنے سسرال بھی گئے اوراپنی طلاق یافتہ اہلیہ جمائما ،اور ان کی والدہ کواپنے تینوں بچوں کی موجودگی میں خوشخبری دی تھی کہ اب ان سے آئندہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری شادی اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے کی ہے۔عمران خان نے اپنی تیسری بیوی کوخاتون اول بننے کی یقین دہانی کروائی ہے یا نہیں یہ بات جلد منظرعام پرآجائے گی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :