سینیٹ انتخابات بھی قومی اسمبلی کی طرح براہ راست ووٹوں سے ہونے چاہئیں، ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی ،اصولی سیاست کو پروان چڑھانا ہو گا‘ رانا تنویر حسین
ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو کافی حد تک ختم کردیا ہے،امریکہ کے ساتھ محبت اور نفرت کا رشتہ چلتا رہے گا ،جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیاجاسکتاہے‘ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار
پیر 19 فروری 2018 18:07
(جاری ہے)
اس موقع پرچیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ڈاکٹر شہزاد عالم، وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یاسمین مسعود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے حوالے سے بہت سی قربانیاں دی ہیں، 35 ہزار کے قریب ہمارے فوجی شہید ہوئے، ہماری معیشت کو اڑھائی سو ارب کا نقصان ہوا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو کافی حد تک ختم کردیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ خطے میں دہشت گردی ختم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ محبت اور نفرت کا رشتہ چلتا رہتا ہے اور چلتا رہے گا ، بعض اوقات ہمارے لئے ان کے بیانات میں مخالفت نظر آتی ہے لیکن بعد میں ان کا نقطہ نظر مثبت انداز میں ظاہر ہوتا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ جہاں تنقید کی گنجائش ہو وہاں تنقید کرنی چاہیے اور محاذ آرائی سمجھ لینا غلط ہے۔عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد بھی کیا جا رہا ہے،ِ عدلیہ کو بھی ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جن کو قوم مان لے۔ ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی ،عدالتی فیصلہ پرعملدرآمد ہوا لیکن کہا گیا کہ یہ عدالتی قتل ہے، مولوی تمیزالدین کے فیصلے پر آج تک لکھا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ صحیح نہیں ہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے فیصلے پر کہا کہ میرا فیصلہ بھی اس لئے آیا تھا کہ میں نے آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن بھی قومی اسمبلی کی طرح براہ راست ووٹوں سے ہونے چاہئیں، اس میں میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے اور جب تک اصولی سیاست نہیں ہو گی تب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گے، میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی رویہ ہو ،سوچ کا رویہ ہو یا شادیوں کا رویہ ہو سارے رویئے قابل اعتراض نہیں بلکہ خود ہی وہ قابل اعتراض بنا لیتے ہیں۔عمران خان نے پہلے ریحام کے ساتھ شادی کو خفیہ رکھا اور پھر بتا دیا گیا، ایسے ہی بشریٰ مانیکا کا معاملہ بھی پہلے خفیہ رکھا گیا پھر اسے بھی بتا دیا گیا لیکن انہیں شادی مبارک ہو ۔قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا ک ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے ایڈوانس مٹیریل پر سائنسدان انجینئرز اور پروفیشنلز کو تحقیق کے بارے میں اپنا علم اور تجربہ بارے تبادلہ خیال کر نے کا موقع ملتا ہے اور جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلباء اور پروفیشنلزکو اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوںکو بڑھانے کیلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.