ملک کی نصف سے آبادی ایک ڈالر یومیہ سے بھی کم پر گزارہ کرنے پر مجبور ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام تردعو?ں کے باوجوداپنے تقریبا پانچ سالہ دور میں غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم نہیں
کرسکی،امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی وفود سے گفتگو
پیر 19 فروری 2018 21:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جاگیرداری نظام ہمارے ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کررہا ہے اور حکمران تمام ترکوششوں کے باوجود اس کو ختم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
گزشتہ70برسوں سے محنت کش طبقے کااستحصال کیاجارہا ہے۔سرمایہ داری نظام بھیانک شکل میں آچکا ہے اور وطن عزیز میں حالات بدسے بدترہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 22کروڑ آبادی میں صرف14فیصد شہری ایسے ہیں جن کے پاس پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں باقاعدہ ملازمتیں ہیں۔بھٹہ پر35فیصد،زرعی شعبہ میں48.6فیصد،قالین سازی میں62فیصد مزدور مردوخواتین کام کررہے ہیں۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ اس وقت پاکستان میں مزدوروں سے متعلق اہم لیبر قوانین میں فیکٹریزایکٹ1993،پنجاب انڈسٹریل ریلشنز ایکٹ2010،معاوضہ جات کاقانون 1923،تنخواہوں کی ادائیگی کاایکٹ1936،کم ازکم اجرت آرڈیننس1961،ایمپلائزسوشل سیکیورٹی آرڈیننس1965اور ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹ ایکٹ1976لاگوہیں۔بدقسمتی سے قانون سازی کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔محنت کش اور مزدورکسی بھی ملک کی صنعتی ومعاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔مزدور خوشحال ہوگا توملک خوشحال ہوگا۔میاں مقصود احمد نے مطالبہ کیاکہ مزدوروں کے بچوں کومفت تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم ہونی چاہئیں اورانہیں مالکانہ حقوق پر مفت رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.