Live Updates

عمران خان کی شادی کے بعد بشریٰ مانیکا کی جعلی تصاویر گردش میں

میڈیا پر چلنے والی تصویر بشریٰ مانیکا کی نہیں بلکہ ممبرقومی اسمبلی طارق چیمہ کی بیوی سائرہ کی ہے، سائرہ طارق کی بھتیجی نے تصدیق کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 20:45

عمران خان کی شادی کے بعد بشریٰ مانیکا کی جعلی تصاویر گردش میں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) عمران خان کی شادی کے بعد بشریٰ مانیکا کی جعلی تصاویر گردش میں ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی تصویر بشریٰ مانیکا کی نہیں بلکہ ممبرقومی اسمبلی طارق چیمہ کی بیوی سائرہ کی ہے، سائرہ طارق کی بھتیجی نے تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نکاح اتوار کی رات لاہور میں ہوا،پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئیٹر پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

(جاری ہے)

لیکن تصدیق ہوتے ہی عمران خان کی شادی کی تصدیق ہوتے ہی میڈیا نے عمران خان کی شادی کے معاملے کوخوب اٹھایا اور اسی سلسے میں بشریٰ مانیکا کی جو تصاویر جاری کی گئیں وہ بھی جعلی نکلی۔میڈیا پر چلنے والی تصویر بشریٰ مانیکا کی نہیں بلکہ ممبرقومی اسمبلی طارق چیمہ کی بیوی سائرہ کی ہے۔

سائرہ طارق کی بھتیجی نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بشریٰ مانیکا نہیں بلکہ انکی اآنٹی کی تصویر ہے۔ابھی تک میڈیا کے پاس بشریٰ مانیکا کی کی کوئی بغیر نقاب تصویر دستیاب نہیں کیونکہ وہ حجاب رکھتی ہیں اور ابھی تک میڈیا پر گردش کرنے والی تمام تصاویر جعلی ہیں۔
عمران خان کی شادی کے بعد بشریٰ مانیکا کی جعلی تصاویر گردش میں
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :