سعودی عرب کاغیر ملکی سائنس دانوں اور ماہرین طب طب کو مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان

منگل 20 فروری 2018 12:17

الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سعودی عرب غیرملکی سائنس دانوں اور ماہرین ِ صحت کو مفت ویزے جاری کرے گا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی صحت کونسل کے سیکریٹری جنرل احمد العامری کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد مملکت کے شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ٹریک ریکارڈ کے حامل ماہرین کو مفت ویزے جاری کیے جائیں گے اور اس سے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین سعودی عرب میں شعبہ صحت میں کام کے لیے راغب ہوں گے۔سعودی مملکت میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اس وقت مختلف اصلاحات پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :