ہومی ادجانیا اور دنیش ویجن فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے سیکوئل پر کام کریں گے

منگل 20 فروری 2018 13:26

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ہومی ادجانیا اور پروڈیوسر دنیش ویجن طویل عرصے کے بعد فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے سیکوئل پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 2017ء میں بننے والی عرفان خان کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے سیکوئل ’’ہندی میڈیم 2‘‘ پر ہومی ادجانیا اور دنیش ویجن طویل عرصے کے بعد مل کر کام کریں گے۔ فلم میں عرفان خان بزنس مین راج بترا کا کردار ادا کریں گے جبکہ سارہ علی خان کی جانب سے ان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :