زیر سماعت مقدمات میں التواء اور انصا ف کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ،گواہان اور دیگر کی موجودگی کے باوجود بھی فیصلوںمیں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
منگل 20 فروری 2018 16:10
(جاری ہے)
تقا ریب میں ججز ،با رایسو سی ایشن کے اراکین ،قبا ئلی عما ئدین ،سیاسی اور سما جی شخصیات نی بڑی تعداد میں شر کت کی۔ چیف جسٹس محمد نو ر مسکا نزئی نے تقاریب میںشریک ججز ، بار ایسوسی ایشن کے اراکین ، قبائلی و سیاسی شخصیات اور دیگرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے آج کی تقاریب میں شرکت باعث مسرت ہے آج کا ہمارا سفر سابقہ ادوار سے مختلف اور کثیر الجہت ہے ، ہم انصاف ،علم اور روزگار کے معاملات سمیت دیگر کو لے کر بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم با غ میں تعمیر کی گئی ایک عالیشان دینی درسگاہ میں طلباء کی تعداد محدود ہے ہماری تجویز ہے کہ ہمیں بھی یہاں پڑھنے اور پڑھانے کاموقع دیا جا ئے طلبا ء و طا لبا ت کو جب تک دینی اور عصری تعلیم کے مواقع یکساں میسر نہیں آئیں گے اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ا سی جانب شاعر مشرق علامہ اقبال بھی اشارہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ ریاست کاتیسرا ستون ہے اور اس کے فیصلے تیسرے ستون کی غمازی کرتے ہیں اچھی سرکاری عمارتیں ریاست کی شان جبکہ ان میں انصاف کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبر کورٹ ہمارے دائرہ اختیار میں ہوا تو اس کے قیام میں کوئی تاخیر نہیںکی جائے گی اور اگر اس کا قیام حکومت کو کرنا تھا تو اس کو بھی تجویزبھجوائے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں 15 فیملی کورٹس کی منظوری دی جاچکی ہے بلکہ 7 ججز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے 8مزید ججز تعینات کئے جائیں گے ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے سنیئرجج جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہونی چاہیے پہلے قلعہ سیف اللہ اور دیگر سائلین اور دیگر کو سفری اور دیگر اخراجات وپریشانیوں کے بعد وکیل اور عدالت کی سہولت میسر ہوتی ، ہمیں خوشی ہے اب یہاں کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.