جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا:حاجی بشارت علی

بدھ 21 فروری 2018 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو یونین کونسل کاہنہ کے چیئرمین حا جی بشارت نے کہا ہے کہپاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزیونین کونسل کاہنہ میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسے ہر حال میں پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکلات کی راہ سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے اور منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

مخالفین جو مرضی کہتے رہیں ہم عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہیںاورملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ عوام کی خدمت کے لئے بھرپور جذبے سے کام کر رہے ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم نے قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں۔ملک میں انار کی پھیلانے والے کسی طور معافی کے قابل نہیں ہیں۔ یہ عنا صرملک میں ہو رہی ترقی کو ختم کرنے کے در پر ہیں قوم ان کے نا پاک ارادے کبھی پورا نہ ہونے دے گی