الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام بطور پارٹی صدر ریکارڈ سے نکال دیا،مسلم لیگ ن کے صدر کا عہدہ خالی قرار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 فروری 2018 20:38

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام بطور پارٹی صدر ریکارڈ سے نکال دیا،مسلم ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21فروری 2018ء ) :الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام بطور پارٹی صدر ریکارڈ سے نکال دیا،مسلم لیگ ن کے صدر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف اہم ترین فیصلہ سنا دیاگیا ۔فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارت اعظمیٰ کے بعد پارٹی صدارت سے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کوکالعدم قراردے دیا،آرٹیکل 62،63کے تحت نااہل شخص پارٹی صدارت کیلئے نااہل ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے رد عمل دیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے حامی اس فیصلے کو مسترد کر رہے ہیں تو ناقدین اس فیصلے پر خوشیاں منا رہے ہیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام بطور پارٹی صدر ریکارڈ سے نکال دیا،مسلم لیگ ن کے صدر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا۔