احدچیمہ کوجسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا
میاں محمد ندیم جمعرات 22 فروری 2018 10:52
(جاری ہے)
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تین سال میں ایک گھر بھی نہیں بنایا گیا اور احد چیمہ نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں جعل سازی کی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جبکہ تفتیش میں بھی تعاون نہیں کیا۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایک کمپنی کو فیور دینے کے لیے قواعد و ضوابط کو بائی پاس کیا گیا، لہٰذا اس معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔اس موقع پر نیب کے ایک اور پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں پارکو سے کام لے کر بسمہ اللہ انجینئرنگ کو دیا گیا، جسے پیراگون سٹی والے چلا رہے ہیں جبکہ 32 کینال کی جگہ لی اور پیسے بھی منتقل کیے گئے۔سماعت کے دوران احد خان چیمہ نے عدالت کے سامنے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ولن کے روپ میں پیش کیا گیا اور نیب نے کسی کی طرف سے انگلی اٹھائے بغیر بلا لیا۔احد چیمہ نے کہا کہ85 بین الاقوامی کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا اور میرے نیچے 10 افراد کی کمیٹی تھی، جنہوں نے قواعد کے مطابق ٹھیکہ دیا اور اس کمیٹی میں کئی اور کمیٹٰیاں کام کر رہی تھیں لیکن ایک آدمی کو پکڑ لیا گیا اور کوئی میرا موقف بھی سننے کو تیار نہیں تھا۔احد چیمہ کے موقف کے بعد نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے احد چیمہ نے منصوبے لے کر اسٹیرنگ کے روبرو حقائق کو چھپایا گیا جبکہ پارکو کی شیئرنگ صرف 9 فیصد تھی اور 90 فیصد بسمہ اللہ انجینئرنگ کی تھی اور یہ کمپنی 16 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کے منصوبے پر کام کر ہی نہیں سکتی تھی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس منصوبے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے پیسے ملوث ہیں، جس پر احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل اکیلے ہیں اور اکیلا آدمی کچھ نہیں کرسکتا۔احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ بتایا کہ ان کے موکل کو 2 مرتبہ بلایا وہ ایک مرتبہ پیش ہوئے اور تعاون بھی کیا تو پھر ان کا جسمانی ریمانڈ پر اضرار کیوں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ریکارڈ بھی دے رہے ہیں ان لوگوں نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ ہم نے جو طریقہ کار تھا وہ پورا کیا۔نیب پروسیکیوٹر نے مزید دلائل دیے کہ یہ لوگ شہادت کی بات کر رہے ہیں تو یہ وائٹ کالر کرائم ہے جو تہہ در تہہ پردوں میں چھپا ہے اور اس میں اور لوگ بھی ملوث ہیں جو تحقیق کے بعد ظاہر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر احد خان چیمہ کو کوئی اعتراض ہے تو وہ نیب کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد احد خان چیمہ کو 5 مارچ تک کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا ہے تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.