بلوچستان کی ڈاکٹر مصباح راٹھور ملک کی پہلی سویلین فلائٹ سرجن بن گئیں
ضلع بولان کے علاقے کولپور سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کردی سویلین فلائٹ سرجن ہونے کے ناطے پاک فوج کے مشن کے دوران طبی خدمات کی فراہمی کے لیے کومبیٹ گروپ کے ساتھ کام کر رہی ہیں، بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی کئی مشنز میں حصہ لے چکی ہیں اور پوری جانفشانی سے فرائض انجام دے رہی ہیں فلائٹ سرجن کا کام عام ڈاکٹروں کی نسبت مشکل ہے ، شروع شروع میں فیلڈ میں جاتے وقت وہ گھبرا جاتی تھی، ڈاکٹر مصباح راٹھور اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور خاص طور پر اپنے مرحوم والد کو دیتی ہیں، جن کی دعاں اور تعاون کی بدولت وہ اس مقام پر پہنچی ، گفتگو
جمعہ 23 فروری 2018 19:07
(جاری ہے)
اس سے قبل وہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی کئی مشنز میں حصہ لے چکی ہیں اور پوری جانفشانی سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ڈاکٹر مصباح ایمرجنسی صورت حال مثلا سیلاب اور زلزلے سمیت دیگر آپریشنز میں فورسز کے شانہ بشانہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقے میں جاکر متاثرین کو علاج و معالجہ اور طبی امداد فراہم کرتی ہیں۔ ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ سے میٹرک کیا اور اس کے بعد گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کوئٹہ سے ایف ایس سی پاس کیا اور پھر بولان میڈیکل کالج کوئٹہ سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔2013 میں انہوں نے اسلام آباد میں ایرو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پاکستان ائر فورس میں ایرو اسپیس میڈسن میں پرائمری کورس مکمل کیا جب کہ اگست2017 میں ایوی ایشن میڈیسن میں ایڈوانس کورس میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کسی بھی سویلین خاتون ڈاکٹر نے یہ کورس نہیں کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر مصباح کو ایرو اسپیس میڈیسن میں پاکستان کی پہلی سویلین فلائٹ سرجن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ فلائٹ سرجن کا کام عام ڈاکٹروں کی نسبت مشکل ہے اور شروع شروع میں فیلڈ میں جاتے وقت وہ گھبرا جاتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور خاص طور پر اپنے مرحوم والد کو دیتی ہیں، جن کی دعاں اور تعاون کی بدولت وہ اس مقام پر پہنچی ہیں۔ ڈاکٹر مصباح راٹھور کی والدہ غزالہ راٹھور نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے اس مقام تک پہنچنے کی لیے انتھک محنت کی ہے۔والدہ کا کہنا تھا کہ مصباح کو ان کے والد نے بہت سپورٹ کیا، لیکن آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک سال قبل مصباح کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس پر شدید صدمے کے باوجود انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ محنت کو جاری رکھا کیونکہ یہ ان کے والد کا خواب تھا۔ڈاکٹر مصباح راٹھور کی اب یہ خواہش ہے کہ وہ امریکا سے ایرو اسپیس میڈیسن میں اعلی تعلیم حاصل کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا میں پہلی عسکری و سویلین فلائٹ سرجن کا اعزار بھی اپنے نام کرلیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.