پنجاب رینجرز کی بھاری نفری لاہور نیب آفس پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 فروری 2018 11:16

پنجاب رینجرز کی بھاری نفری لاہور نیب آفس پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2018ء) :پنجاب رینجرز کی بھاری نفری لاہور نیب آفس پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب رینجرز کی بھاری نفری نے لاہور نیب آفس پہنچ کر دفتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ رینجرزنے لاہور نیب آفس کے دفتر میں موجود ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب نے رینجرز کی سکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور دفتر پر حملے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ ایسے میں ہمارے پاس موجود اہم ریکارڈ اور شواہد ہیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر نیب کے دفتر پرھاوا بولا جاتا ہے تواس صورت میں ملازمین کی سکیورٹی اور ریکارڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ جس کے بعد رینجرز کی بھاری نفری نیب لاہور کے آفس کے باہر پہنچ کر سخت سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :