سینیٹر سراج الحق نے الیکشن 2018 ء میں کامیابی کی حکمت عملی کی تیاری کیلئے ضلعی ذمہ داران کو منصورہ طلب کرلیا
جماعت اسلامی ملک میں عوام کی تائید سے غلبہ دین کی جدوجہد کر رہی ہے ہم بیلٹ بکس کے ذریعے تبدیلی کے قائل ہیں ،ڈنڈے کے زور پر آنے والی تبدیلی کبھی پائیدار نہیں ہوسکتی اور جس طرح یہ تبدیلی آتی ہے اسی طرح رخصت ہو جاتی ہے ،جب تک کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں ہوتا ، ملک میں حقیقی تبدیلی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ، ملک پر مسلط ظلم و جبر کے نظام سے نجات کے لیے عوامی انقلاب کی ضرورت ہے ،عوام ستر سال سے ظالم جاگیرداروں اور بے رحم سرمایہ داروں کے نرغے میں ہیں اور عام آدمی معاشی و سیاسی استحصال کا شکار ہے، حکومت فرد واحد کو بچانے کے لیے عدلیہ کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے، احتساب کے اداروں کو ڈرایا اور دھمکایاجارہاہے جو انتہائی شرمناک ہے اور جو پارٹی چار دہائیوں سے حکومت میں ہے،امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب
ہفتہ 24 فروری 2018 18:49
(جاری ہے)
ڈنڈے کے زور پر آنے والی تبدیلی کبھی پائیدار نہیں ہوسکتی اور جس طرح یہ تبدیلی آتی ہے اسی طرح رخصت ہو جاتی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ جب تک کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں ہوتا ، ملک میں حقیقی تبدیلی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ ملک پر مسلط ظلم و جبر کے نظام سے نجات کے لیے عوامی انقلاب کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ستر سال سے ظالم جاگیرداروں اور بے رحم سرمایہ داروں کے نرغے میں ہیں اور عام آدمی معاشی و سیاسی استحصال کا شکار ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت فرد واحد کو بچانے کے لیے عدلیہ کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے اور احتساب کے اداروں کو ڈرایا اور دھمکایاجارہاہے جو انتہائی شرمناک ہے اور جو پارٹی چار دہائیوں سے حکومت میں ہے ، اس سے اس غیر آئینی رویے کی قطعاً توقع نہیں کی جاسکتی ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کرپشن کے خاتمہ کے بجائے کرپٹ افسروں کی سرپرستی کر رہی ہے ۔ صوبائی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کرپشن میں ملوث افسروں کو بچانے کے لیے کابینہ کے اجلاس کرے ۔ حکومت کو عوام نے یہ مینڈیٹ نہیں دیا کہ مجرموں کی پشت پناہی کرے ۔ حکومت کا فرض ہوتاہے کہ وہ اداروں کو کرپشن سے پاک کرے مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران کرپشن پر قابو پانے کی بجائے اسے پروموٹ کر رہے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی خواہ کسی شکل میں ہو ، جماعت اسلامی اس کے خلا ف ہے ۔ یہ دہشت گردی کوئی فرد کرے یا ادارہ ، لیکن بھارت کے کہنے پر یا امریکی دبائو پر محب وطن قوتوں کو دہشتگرد قرار دینا اور رفاہی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے خلاف کاروائی یہ کسی صورت بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.