لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے توانائی شعبے کے نقصانات پر قاپو پایا جائے ، شیخ عامر وحید
ہفتہ 24 فروری 2018 21:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ پاکستان اب فالتو بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے تاہم بجلی کمپنیاں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات کو کم کرنے میں ناکام رہی ہیں جس وجہ سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013میں پاکستان میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات 120ارب روپے سالانہ تھے جو اب بڑھ کا 360ارب تک پہنچ رہے ہیں جس سے ثابت ہے کہ ان نقصانات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے نقصانات اس بات کا مظہر ہیں کہ ہمارے ملک میں بجلی کمپنیاں نقصانات پر قابو پانے کیلئے موثر کوششیں کرنے سے قاصر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل کی طرف فوری توجہ دے اور ہنگامی بنیادوں پر اصلاحی اقدامات اٹھائے۔فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات جنوبی کوریہ میں بجلی کی کل پیداوار کا صرف 3 فیصد، جاپان میں 4 فیصد، چین میں 5فیصد، تھائی لینڈ اور ملائشیا میں6فیصد، انڈونیشیا میں9 فیصد، سری لنکا میں11 فیصد، ایران میں13 فیصد جبکہ پاکستان میں 17فیصد سے زیادہ ہیں جو ان ممالک کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام بجلی کمپنیوں کو ترسیل و تقسیم کے نقصانات دس فیصد سے نیچے لانے کے اہداف دے تا کہ نقصانات کم ہونے سے لوڈشیڈنگ کے مسائل ہمیشہ کیلئے ختم ہوں اور صنعتی و کاروباری شعبوں کو بلا تعطل بجلی فراہم ہونے سے ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو گا اور معیشت تیزے سے ترقی کی طرف گامزن ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر17کروڑ64لاکھ ڈالر بڑھ گئے
-
پٹرول وآٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود منافع خورقیمت کم نہیں کررہے۔ محمد حسین محنتی
-
ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری، ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حدکوعبورکرلیا
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں3روپے اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75ہزار194پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.