پانچ سالوں میں اپنے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،سوئی گیس پائپ لائن،کنٹونمنٹ ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، واٹر سپلائی کے منصوبے جلد مکمل ہوں گے ، ملک ابرار احمد
اتوار 25 فروری 2018 16:40
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلستان اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے چئیرمین ملک ابرار احمد نے -اے پی پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دینے کی بجائے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے ملک بھر میں ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام کو نہ صرف روزگار کے مواقع میسر آئے بلکہ ملکی میشت مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی کینٹ میں گیس کے کم پریشر اور عدم دستیابی کے مسئلہ کا مستقل حل کے لئے محکمہ سوئی گیس نے 10کروڑ روپے لاگت سے سواں کیمپ تا لالکڑتی 10انچ قطر کی پائپ لائن ایک بہترین منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے کینٹ کے مکینوں کو گیس کی لوڈ شیدنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کی عوام سے بنیادی سہولیات اور‘فلاح و بہبود کے لئے جتنے بھی وعدہ کیے ہیں وہ پورے کر رہے ہیں ۔ راولپنڈی کینٹ کے ہر وارڈ میں دس کروڑ روپے کے تعمیراتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ‘آئندبھی اسی طرح کی گرانٹس جاری ہوتی رہیں تو راولپنڈی کینٹ کے تمام بنیادی مسائل کا ازالہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب سیزن آنے والا ہے ‘موسمی مینڈک باہر نکلیں گے لیکن عوام انھیں ہوا کے تیز جھونکوں میں اڑا دیں گے ‘کیونکہ ان موسمی مینڈکوں کا عوام کی خدمت کا ایجنڈا نہیں ہے ۔ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ۔حلقہ54کی عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے جواب میں ہم عوامی خدمت کے ذریعے اظہار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے حلقہ این اے 54کے لئے خصوصی گرانٹس ‘تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات ‘میگا منصوبوں کے تحفے دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرتے ہوئے اپنے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے اور و ہ خدمت اور بس خدمت کا ایجنڈے ہے ‘اسی لئے عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت کا اعزاز بھی مسلم لیگ ن کو ہی حاصل ہے ۔راولپنڈی کینٹ کے عوام نے جسطرح مسلم لیگ ن کو 2013میں مینڈیٹ دیا ہے اسی طرح 2018کے عام انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ ن کو خدمت کی بنیاد پر اس سے بھی ذیادہ بہتر اور اچھا مینڈیٹ دے گی۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.