پاکستان ہاکی ٹیم سابق کپتان و گول کیپر ائولمپیئن منصور احمد علیل ہو گئے

اتوار 25 فروری 2018 17:30

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان ہاکی ٹیم سابق کپتان و گول کیپر ائولمپیئن منصور احمد علیل ہو گئے۔ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ ائولمپیئن منصور احمدعارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں زیر علاج ہیں اور انتہائی نگہداشت کے وراڈ میں زیر داخل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بیماری کے باعث ائولمپیئن منصور احمد جسمانی طور پر انتہائی لاغر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ائولمپیئن ندیم این ڈی،ائولمپیئن شہباز جونیئر ،ائولمپیئن رشید الحسن،ائولمپیئن منظور الحسن،خاور جاوید انٹرنیشنل،ائولمپیئن طارق عمران،ائولمپیئن طارق عزیز،ائولمپیئن توثیق ارشد،سابق کپتان ملک عرفان،ائولمپیئن بائو محمد عرفان،ائولمپیئن ایم خالد،محمد اصغر انٹرنیشنل سمیت ہاکی کے قومی و انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ائولمپیئن منصور احمد کی صحت یابی کے لیے دعا کریں کیونکہ ائولمپیئن منصور احمد قوم کا اثاثہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :