Live Updates

عمران خان کی ایک دن کے لیے حاضری سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 فروری 2018 10:39

عمران خان کی ایک دن کے لیے حاضری سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 فروری۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت 4 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوگئے۔ عمران خان نے آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی اور انہیں ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :