ڈائریکٹر ریجنل سروسز اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر میاں عارف سیلم عارف کا ریجنل کیمپس اٹک کادورہ

پیر 26 فروری 2018 20:24

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) ڈائریکٹر ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر میاں عارف سیلم عارف کا داخلہ مہم بہار 2018کے سلسلے میں ریجنل کیمپس اٹک کادورہ کیا۔اس دوران ان کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی ڈاکٹرملک توقیر احمد خان بھی موجود تھے۔اپنے دورے کا آغاز انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین حسن ابدال سے کیا، یہاں پر ریجنل ڈائریکٹر اٹک امان اللہ ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد عثمان صدیقی نے استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاںڈائریکٹر ریجنل سروسز میاں عارف سیلم عارف نے اٹک ریجن کے اہتمام منعقدہ اوپن ڈے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں بھی شرکت کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے ڈ ائریکٹر ریجنل سروسز نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت لاکھوں طلبہ وطالبات کو تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں۔مزید یہ کہ مختلف سکیموں کے تحت مستحق طلبہ وطالبات کے لیے مفت تعلیم کی سہولت بھی دے رہی ہیں۔تقریب کے دوران طلبہ وطالبات کی جانب میں پوچھے گئے سولات کے جوابات بھی دئیے اور امید ظاہر کی کہ ریجنل کیمپس اٹک ہر ممکن سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :