پی ایس ایل ،اسلام آباد کے رومان رئیس فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے

رومان رئیس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہ ہو،کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

جمعرات 1 مارچ 2018 16:50

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی رومان رئیس زخمی ہوگئے۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگا بیٹھے۔

(جاری ہے)

رومان رئیس نے چوکا روکنے کے لیے ڈائیو لگانے کی کوشش کی تاہم ان کا گھٹنا زور سے زمین پر لگا اور وہ گراونڈ میں ہی درد سے کراہنے لگے۔انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں رومان رئیس کو اسٹریچر پر ڈال کر گراونڈ سے باہر لے جایا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رومان رئیس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہ ہو۔ڈین جونز نے کہا کہ انجری کی نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ رومان رئیس اچھا کھلاڑی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد فٹنس حاصل کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :