ہم عوام کی جان و مال اور عزت کے محافظ ہیں‘ ڈی پی او

جمعہ 2 مارچ 2018 23:02

اوکاڑہ۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ہم عوام کی جان و مال اور عزت کے محافظ ہیں اور ہمیں یہ فخرہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کی خدمت کی ذمہ داری سونپی ہے اور ہمیں یہ اپنے قول و فعل سے ثابت کرنا ہو گا اور انشاء اللہ ہم کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں معروف سکالر قاسم علی شاہ کے منعقدہ لیکچر کے حوالے سے خطاب میں کیا۔

ڈی پی او نے لیکچر کا اہتمام خصوصی طورپر پولیس ملازمان اور افسران کے ذہنوں میں مثبت تبدیلیوں کے لیے کیا۔ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ پولیس فورس کے ادنی ٰ سے ادنیٰ ملازم اور اعلیٰ سے اعلیٰ عہدہ پر فائزآفیسرز کا کردار مثبت ہوتو اس کا اثرمعاشرہ پر بھی مثبت ہوتا ہے۔