رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سینٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا ،ْ

ایوان بالا کو ختم کر نے کا مشورہ

ہفتہ 3 مارچ 2018 15:31

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سینٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سینٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا کو ختم کردینا چاہیے ، سینیٹ میں 95 فیصد لوگ کرپشن کے ذریعے آتے ہیں، جو کروڑوں لگائیگا ،ْوہ اربوں روپے کمائے گا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے 50 ارب روپے میں ایم کیو ایم کو خرید لیا ہے۔