سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی،نفیسہ شاہ

ہفتہ 3 مارچ 2018 18:39

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی،نفیسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی کی ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے اور اس گھنائونے کاروبار کو روکنے کے لیے ہمیں قانون سازی کرنا ہو گی اگر یہ کھیل اسی طرح جاری رہا تو پھر عام آدمی انتخابات میں کبھی بھی حصہ نہیں لے سکے گا سینیٹ میں وہی ائے گا جو دولت مند ہو گا سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے کاروبار کو تقویت دے کر عام ادمی کا راستہ روکا جا رہا ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے فاٹا اور بلوچستان سرفہرست ہے حال ہی میں وہاں حکومت تبدیل ہوئی اور بغاوت ن لیگ نے کی ن لیگ کو اس کی وجہ تلاش کرنا ہو گی کہ ایسا کیوں ہوا ہارس ٹریڈنگ وہی کرتا ہے جسے پتہ ہوتا ہے کہ وہ اس کے بعد انتخابات میں اپنی سیٹ نہیں نکال سکتا انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو بکیں گے نہیں وہ اپنے اپنے نمائندوں کو ووٹ دیں گے مگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اس حوالے سے کوئی اصول طے کرنا ہو گا کہ وہ نمبر ایک، دو اور تین کیسے کریں۔

متعلقہ عنوان :