کچھ لوگ پاکستان میں جمہوریت کو بے نشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پرویز رشید

ہفتہ 3 مارچ 2018 19:04

کچھ لوگ پاکستان میں جمہوریت کو بے نشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پرویز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان میں جمہوریت کو بے نشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوریت کے نشان کو بچانے میں مصروف ہے، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے دورے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت پر حملہ کرنے والوں اور جمہوریت کی حفاظت کرنے والوں کو بخوبی جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور کا موسم خوشگوار ہے اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔