فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومتی تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کے دورس نتائج برآمد ہونگے‘ جاوید شیخ

ہمیں ماضی میںجھانکنے کے بجائے روشن مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجا کر آگے بڑھنا ہوگا ‘انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 4 مارچ 2018 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ،فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ ہر طرح کی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں اور انشا اللہ ہم اپنے اتحاد سے آگے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اب اگر اقدامات کا اعلان ہو گیا ہے تو ہمیں ماضی میںجھانکنے کے بجائے روشن مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجا کر آگے بڑھنا ہوگا اور اس کیلئے سب لوگ اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں ۔

ہمیں ایک دوسرے کو الزام دینے کی بجائے مثبت ذہن اور کھلے دل کے ساتھ چلنا چاہیے تاکہ ہم جلد سے جلد نتائج حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ فلم انڈسٹری اور ثقافت کے حوالے سے تجاویز کو مشتہر بھی کیا جانا چاہیے تاکہ اگر سنجیدہ لوگ اس پر مزید کام کر کے بہتری لا سکیں تو انہیں بھی خوش آمدید کہا جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :