مہران یونیورسٹی جامشورو میں چائنیز زبان سیکھنے کے کلاسز 26 مارچ سے شروع ہونگے

منگل 6 مارچ 2018 20:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں چائنیز زبان سیکھنے کے کلاسز 26 مارچ سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی میں چائنیز زبان سیکھنے کے متعلق پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ․ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ آنے والے دو سالوں میں راہداری منصوبے میں روزگار کے بہت مواقع پیدا ہونگے جس کے لئے ہمیں تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت پڑیگی․ ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی نے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے چائنیز زبان کے سیکھنے کا یہ کورس شروع کیا ہے جس کے بانی بیچ میں 25طلبہ نے داخلا لیا ہے ․ وائس چانسلر نے کہا کہ پاک- چائنا راہداری منصوبے کے مختلف پراجیکٹس میں زیادہ ضرورت انجنیئروں کی ہوگی اس لئے انہیں چائنیز زبان سیکھنی چاہیئے ․ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا ہر چوتھا انسان چائنیز زنان سمجھتا او ر بولتا ہے ․ کیڈٹ کالج پیٹارو کے پرنسپل کمانڈو محبوب الاہی ملک نے کہا کہ پاک چائنا دوستی دونوں قوموں کی ترقی کی ضمانت ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی سے زبان کے سیکھنے کامعاہدہ اعزاز کی بات ہے کیڈٹ کالج کے پرنسپل نے مذید کہا کہ تعلقات بڑہانے کے لئے چائنیز زبان کا آنا لازمی ہے جو کہ آنے والے دور میں ہر کسی کے لئے جاننا لازمی ہوجائیگی ․ تفصیلی پرزنٹیشن دیتے ہوئے چائنیز زبان کے پیٹارو کالج میں قائم کلاس رومز کے ڈائریکٹر گانگ جنپی (Gong Jinpei) نے کہا کہ ملک میں کراچی، لاہور اور فیصل آباد کے تعلیمی اداروں میں چائنیز زبان سیکھنے کے لئے سینٹر و کلاس روم قائم ہیں اس وقت کیڈٹ کالج کے کلاس بھی بہترین طریقہ سے کام کر رہے ہیں تقریب میں مہران یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج کے چائنیز لینگویج کے کلاس رومز کے درمیان معاہدہ کیا گیا جس میں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ، کیڈٹ کالج کے پرنسپل اور کلاس رومس کے ڈائریکٹر گانگ جنپی نے دستخط کئے جبکہ تقریب میں کیڈٹ کالج کے طلبہ نے چائنیز زبان میں گیت گائے اور اس پر پرفامنس پیش کی-