سینیٹ الیکشن ،ْ ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف

منگل 6 مارچ 2018 21:00

سینیٹ الیکشن ،ْ ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے 15 ارکان صوبائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) سینیٹ الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی جس پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے ،ْرپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی نے پیسے لے کر اپنے ووٹ بیچے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان میں زاہد درانی، عبید میر، افتخار مشوانی، عبدالحق، قربان خان، شاہ فیصل، گل شاہد خان، جاوید نسیم، محب اللہ، نگینہ، دینہ ناز، زرین ضیا، نرگس، خاتون بی بی اور یسین خیل شامل ہیں۔