عالم اسلا م کو امن اور وحدت کی ضرورت ہے :امام کعبہ صالح بن محمد آل طالب

امام کعبہ صالح بن محمد کی آمد پاک سعودی تعلقات کی لازوال مثال ہے :مولانا سید عبد الخبیر آزاد

جمعرات 8 مارچ 2018 21:58

عالم اسلا م کو امن اور وحدت کی ضرورت ہے :امام کعبہ صالح بن محمد آل طالب
لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام مولانا سید عبد الخبیر آزادو چیئر مین مجلس علماء پا کستان کی طرف سے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں اسقبالیہ دیا گیا، جس میں تما م مسالک و مذاہب سے راہنماؤں نے شرکت کی ،مولانا سید عبدا لخبیر آزاد نے مذاہب کے راہنماؤ ں کے ہمراہ امام کعبہ کا استقبال کیا اور انہیں خو ش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آپ کی آمد پاک سعودی تعلقات اور دوستی کی لازوال مثال ہے،آپ کی آمد سے پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ،سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ہماری حکومت ،افواج پاکستان اور ہماری عوام ارض حرمین شریفین سے محبت و عقیدت کا تعلق رکھتی ہے جو اپنی مثال آپ ہے ، ہم کبھی بھی سعودی عوام اور ار ض حرمین شریفین کو نہیں چھوڑ سکتے اور اس کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے امام کعبہ سے کہا کہ مجلس علماء پاکستان اور بین المذاہب کونسل کے راہنما میری سربراہی میں جو آپ سے ملاقات کر رہے ہیں انہوں نے ہمیشہ امن و سلامتی اور محبت کیلئے اہم کردارادا کیا ہے، امام کعبہ نے مولانا سید عبد الخبیر آزاد کے ان جذبات کو سراہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا سید عبد الخبیر آزاد میرے بڑے بھائی ہیں اور مجھے یاد ہے کہ انہوں نے پچھلی مرتبہ پاکستان آمد پر باد شاہی مسجد لاہور میں ایک بہت بڑا مثالی استقبال کیا اور میں نے باد شاہی مسجد لاہو رمیں ہزاروں فرزندان توحید کا مجمع دیکھا اور میں مولانا سیدعبد الخبیر آزاد کی اس تقریر کو کبھی نہیںبھلا سکتا، یہ ہمیشہ میرے دل میں ہیں ،اور میں آج بھی بڑا مشکور ہوں مولانا سید عبد الخبیر آزاد کا کہ انہوں نے بڑی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور یہاں پر تمام ادیان کے راہنماؤ ںکو اکھٹا کیا ،آج سعودیہ پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں رواداری ہم آہنگی اور امن ومحبت اور وحدت کی اشدضرورت ہے کیونکہ آج پوری دنیا خطرات میں گھری ہوئی ہے،جس کا واحد حل صرف اور صرف اتحاد میں ہے ،سعودی عوام اور میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یہ میرا دوسرا گھر ہے ،اس موقع پر سفیر سعودی عرب الشیخ نواف بن سعید المالکی حفظہ اللہ،سینیٹر حافظ عبد الکریم ،جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان ،تحریک تحفظ حرمین شریفین علامہ زبیر احمد ظہیر ،بشپ آف لاہور سبسٹین شا، جمعیت علما پاکستان کے پیر اعجاز ہاشمی ،سردار جنم سنگھ ،مولانا محمد خان لغاری ، شیخ الحدیث مولانا مفتی مبشر احمد نظامی ،فادر جیمز چنن، مفتی عبد المعید اسد، مکتب الدعوہ، کے مدیر الشیخ فضلی ،مولانا مفتی سیف اللہ خالد،مولانا شمس الحق ،خواجہ جاوید اسلم صحاف ، سید عبد القدیر آزاد، سید عبد البصیر آزاد سمیت دیگر راہنماؤںنے شرکت کی ،آخر میں امام کعبہ نے پاکستان سمیت عالم اسلام کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاء کی۔

متعلقہ عنوان :