حکومت بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں ،سید مراد علی شاہ
نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے مواقع پیدا کرنا اور فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ ہائوس میں یو ایس ایڈ کے وفد سے ملاقات
جمعرات 8 مارچ 2018 22:47
(جاری ہے)
ملاقات میں یو ایس ایڈ کی جانب سے سندھ میں جاری منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہے صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر کروں، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعلی سندھ نے وزیر تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک صوبے کے تمام اسکولوں میں بچوں کی داخلہ مہم کا آغاز کرے۔
یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جان سمتھ سرین نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ سندھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے 106 اسکول تعمیر کیے جارہے ہیں ،فی الوقت 33 اسکول مکمل تیار ہیں جن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں کل 30 ہزار پرائمری اور 4 ہزار مڈل اسکول ہیں، میری خواہش ہے کہ مڈل اسکولوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جس سے پڑھائی چھوڑنے کے تناسب میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔ علاوہ ازیں ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے کیلئے روزگار کے ذرائع پیدا کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت اس وقت خواتین کے غربت کے خاتمے کیلئیکوشاں ہے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انھیں مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.