کے الیکٹرک کی جانب سے فلک بوس ٹاور نصب کرنے کے دوران واٹربورڈ کی 12انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) کے الیکٹرک کی جانب سے فلک بوس ٹاور نصب کرنے کے دوران واٹربورڈ کی 12انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے کئی بار کے انتباہ کے باوجود کے الیکٹرک کا عملہ ہفتہ کے دن ایک بار پھر نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب سے گزرنے والی واٹربورڈ کی مین لائنوں پر فلک بوس بجلی کے ٹاور نصب کررہا تھا ،کھدائی کے دوران کے الیکٹرک کے عملے نے زیرزمین 12انچ قطر کی پائپ لائن کو نقصان پہنچایا ،اطلاع ملنے پر ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے حکام وقوعہ پر پہنچ گئے اور ہنگامی بنیادوں پر لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ، لائن کو پہنچنے والے نقصان کے باعث نارتھ کراچی کے سیکٹر الیون ، اے ،الیون بی ، الیون سی، سیکٹر 8,9,10اور سیون ڈی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی،واضح رہے کہ مذکورہ مقام سے واٹربورڈکی فراہمی آب کی ایک سے زائد لائنیں گزررہی ہیں تاہم الیکٹرک کا عملہ واٹربورڈ کے کئی مرتبہ کے تحریری انتباہ کے باوجود الیکٹرک ٹاورز کی تنصیب کا کام جاری رکھے ہوئے ہے ، چند ماہ میں اس جگہ لائن پھٹنے کا یہ تیسرا واقعہ رونما ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :