پاکستان کے سب سے بڑے نیو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ائیر پورٹ کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
نیو اسلام آبا دا نٹرنیشنل ائیر پورٹ رواں سال اپریل کے آخری عشرے میں آپریشنل کر دیا جائے گا،سردار مہتاب احمد، ٹائم فریم کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،85 بلین کی لاگت سے تکمیل ہونے والا جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا ائیر پورٹ بین الاقوامی معیار سے آراستہ ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی
پیر 12 مارچ 2018 22:38
(جاری ہے)
مشیر ہوابازی کو اس موقع پر منصوبے کی بروقت تکمیل اور آپریشنل تیاری کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
سردار مہتاب کو بتایا گیا کہ 85 بلین کی لاگت سے تکمیل ہونے والا جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کا سب سے بڑا ائیر پورٹ بین الاقوامی معیار سے آراستہ ہے جبکہ اس جدید ائیر پورٹ پر سالانہ 9 ملین مسافروں کی گنجائش ہو گی نیز اس ائیر پورٹ پر کثیر المنزلہ کار پارکنگ، 15مسافر بورڈنگ لائوجزکی سہولیات بھی موجود ہو ں گی مشیر ہوابازی کو بتایاگیا کہ ائیر پورٹ پر 2رن ویز سمیت جدید لینڈنگ سسٹم اور بین الاقوامی معیار کا ریڈار سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مشیر ہوابازی نے ائیر پورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مقررہ ٹائم فریم کے مطابق کام کے معیار کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام کو ہدایت کہ کہ روابط کو مزید بہتر کیا جائے اور خامیوں کی نشاندہی کرکے اسے فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ائیر پورٹ کو مقررہ مدت میں آپریشنل کیا جا سکے ۔سردار مہتاب احمد خان نے مزید ہدایت کی کے تمام ائیر لائینز کے آپریشنز کو یقینی بنانے کیلیے انکو بھی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سائن بورڈز کو بہتر انداز میں نصب کیا جائے تاکہ وہ ان سے مطلوبہ راہنمائی حاصل کر سکیں۔ بعد ازاں مشیر ہوابازی نے ائیر پورٹ پر پودا بھی لگایا انھوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجود حکومت پی آئی اے کوہر ممکن انفراسٹیکچر مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.