پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری
ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن چھٹی ٹیم کی شمولیت کے باعث مزید کامیابی سے ہمکنار، تاہم میچز کے دوران متحدہ عرب امارات کے خالی گراونڈز پی سی بی کیلئے لمحہ فکریہ، مکمل ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد لازم ہوگیا
محمد علی پیر 12 مارچ 2018 22:46
(جاری ہے)
ٹورنامنٹ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت سے اچھے اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو بھی ملے ہیں، تاہم اس کے باوجود میچز کے دوران متحدہ عرب امارات کے کرکٹ گراونڈز تماشائیوں سے نہیں بھرے جا سکے۔
شارجہ میں پھر بھی کسی حد تک تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ تاہم دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے زیادہ تر میچز میں تماشائیوں کی شرکت مایوسی کی حد تک کم رہی۔ یہ صورتحال پی سی بی کیلئے بھی انتہائی پریشان کن ہے۔ خالد حسین کا مزید بتانا ہے کہ اس حوالے سے ان کی پی ایس ایل کے سینئر جنرل مینیجر برائے مارکیٹنگ صہیب شیخ سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ صہیب شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران دبئی اور شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیمز کو تماشائیوں سے بھرنا پی سی بی کیلئے ایک مشکل ہدف ثابت ہوا ہے۔ اس مقصد کیلئے متحدہ عرب امارات کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ادارے سے پی سی بی نے خصوصی معاہدہ بھی کیا جس کے تحت ملک کے دور دراز علاقوں سے خصوصی شٹل سروس چلائی گئی۔ تاہم اس کے باوجود چونکہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے اپنی نوکریوں کے اوقات سے وقت نکال کر اسٹیڈیم کا رخ کرنا خاصا مشکل رہا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ایک گراونڈ پر ایک دن میں ایک سے زیادہ میچز ہوں تو تب بھی تماشائیوں کی زیادہ تعداد اسٹیڈیم کا رخ نہیں کرتی۔ آئی پی ایل کو سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران نہ تو ایک گراونڈ میں ایک روز میں ایک سے زیادہ میچز ہوتے ہیں، نہ ہی پورے ٹورنامنٹ کے دوران ایک وینیو پر بہت زیادہ میچز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئی پی ایل میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔ خالد حسین مزید بتاتے ہیں اس حوالے سے جب انہوں نے عظیم سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس سے گفتگو کی تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو مزید کامیاب بنانے اور پاکستان کرکٹ کے مزید فروغ کیلئے ٹورنامنٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہی کروانا اب لازم ہوگیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.