طاہر پیرا ڈائز سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

منگل 13 مارچ 2018 15:13

سرگودھا۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) یتیم کی کفالت کرنیوالا روز قیامت نبی پاکؐ کے سب سے زیادہ قریب ہوگا، اسلام میں یتیم کی پرورش پر خصوصی شفقت کا درس دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھ دے تو جتنے بال اس کے ہاتھ کے نیچے آئینگے اتنی نیکیاں اسے ملیں گی اور اتنے گناہ معاف کردیئے جائینگے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بھی یتیموں کی پرورش کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار محکمہ سوشل ویلفیئر کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نادیہ شاہ نے طاہر پیرا ڈائز سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، مہمان خصوصی نادیہ شاہ نے اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے اور سکول میں بوتیک اینڈ ٹریننگ سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔