مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا جنرل کونسل کے اجلاس میں آمد پر والہانہ استقبال، ہال نعروں سے گونج اٹھا

منگل مارچ 15:36

مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا جنرل کونسل کے اجلاس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا جنرل کونسل کے اجلاس میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف،، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جب کنونشن سینٹر ہال میں پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے ارکان اور کارکنوں نے پرجوش انداز میں نعرے بازی کی اور پورا ہال ’’دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا‘‘، ’’نواز شریف زندہ باد‘‘، اور ’’نواز شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر علاقائی دھنوں پر مبنی استقبالیہ ترانے بھی بجائے گئے۔