نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے ،ْآج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ،ْشہباز شریف
نوازشریف قائد اعظم کے وارث ہیں ،ْ دنیا جانتی ہے نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،ْ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،ْمجھے یقین ہے ایک دن ان سب زیادتیوں کا ازالہ ہوگا ،ْنیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہوسکتے ،ْ مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب ْ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کرنے کا باضابطہ اعلان
منگل 13 مارچ 2018 18:47
(جاری ہے)
شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید وتجویز کنندگان کے دستخط کیے ۔
جنرل کونسل کے اجلاس کے دور ان وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن)کا صدر منتخب کر نے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ میرے لیے یہ لمحہ اہم اور مشکل ہے کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا گیا ہے کیونکہ مجھے ایک ایسے منصب پر کام کرنے کیلئے کہا جارہا ہے جس سے 30 برس تک میں نے رہنمائی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی رکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور نہیں کرسکتا، وہ کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ میں دیانت داری سے سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کے عوام کی خوشخبری ہے کہ انہیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور یہی وہی واحد رہنما ہیں جنہیں قائد اعظم کا وارث قرار دیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملکی دفاع کو قابل تسخیر بنانے کے لیے نواز شریف نے لاکھوں امریکی ڈالر کی آفر کو ٹھکرا دیا تھا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ وہ اقدام ہے جو بانیان پاکستان کے بعد نواز شریف کو ملک کا مدبر رہنما تسلیم کرنے کیلئے مجبور کردے گا۔انہوںنے کہاکہ میرے لیے اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں کہ نواز شریف نے مجھے اپنے منصب پر فائز کرنے کے لیے چنا ہے لیکن میرا دل و دماغ یہی سوال کررہے ہیں کہ کیا کوئی اور نواز شریف کی جگہ لے سکتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نواز شریف کی سرپرستی، کارکنوں اور عوام کے تعاون پر بھروسہ ہے اور مجھے تقریباً 30 برس سے زیادہ مسلم لیگ(ن) اور عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کارکنان ہماری جماعت کا سرمایہ ہیں انہوں نے قربانیاں دے کر قائد اور جماعت سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے اور میں ان کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک دن ان سب زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 28 جولائی کو شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔بعدازاں عدالت عظمیٰ کی جانب سے 21 فروری کو انتخابی اصلاحات کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا۔جس کے بعد 27 فروری کو مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے اجلاس میں نواز شریف کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے شہباز شریف کو پارٹی کا ’قائم مقام‘ صدر منتخب کیا۔اسی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ نے اجلاس کے دوران نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد منتخب کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.