ساہیوال پراسیکیوشن برانچ کے کلرکوں کی ہڑ تال کمشنر آفس کے گیٹ پر دھرنا

منگل مارچ 20:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) پراسیکیوشن برانچ ساہیوا ل کے کلرکوں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں مکمل ہڑ تال کی اور ضلع کچہری سے کمشنر آفس تک احتجاجی جلوس نکالا اور مظاہرہ کیا ۔کمشنر کے گیٹ پر دھرنا دیا ۔مظاہرے کی قیادت مقبول احمد تلہ صدر ایپکا یونٹ نے کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیرا علیٰ پنجاب کے خلاف نعرے درج تھے ۔مقررین نے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ تبخواہوں میں اضافہ کیا جائے سروس سٹرکچر لا گو کیا جائے ۔جوڈیشل الائونس دیا جائے ۔اس دوران فرید ٹائون روڈ پر ٹریفک جام رہی وفد کی طرف سے کمشنر کو یادداشت پیش کر نے کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئی

متعلقہ عنوان :