دنیا شام میں انسانیت کے قتل عام کا نوٹس لے : علامہ ممتاز اعوان

ورلڈ پاسبان ختم نبوت شام میں مسلم خونریزی کیخلاف جمعہ کو ملک گیراحتجاج ،مظاہرے کریگی

منگل 13 مارچ 2018 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے شام میں انسانیت کی بے دریغ خونریزی اور روسی و امریکی طیاروں کی جانب سے شہری آبادی پر بمباری کو عالمی قوانین کیخلاف بدترین انسانیت کش اقدام قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عالمی دنیا شام میں انسانیت کا قتل عام کا نوٹس لے اور بیرونی مداخلت و جارحیت بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے اعلان کیا کہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت اورتحفظ ختم نبوت کی دیگر تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتیں شام میں مسلمانوں کی بے دریغ خونریزی کیخلاف جمعہ 16مارچ کو ملک گیر احتجاج اور مظاہرے کرینگی ۔

(جاری ہے)

مساجد میں خطبات جمعہ پر علماء ِ کرام صدائے احتجاج بلند کریں گے ۔جبکہ بعد نماز جمعہ مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکن احتجاجی مظاہرے کرینگے۔ لاہور میں پریس کلب کی جامع مسجد شملہ پہاڑی چوک میں دو بجے دن بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :