حکومت و نجی شعبہ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، ایک دوسرے کے بغیر ان کا کام کرنا مکن نہیں‘خواجہ خاور رشید
حکومت کاروبار کیلئے موافق پالیسیاں تشکیل دے اور تاجروں کے حقیقی مسائل حل کرے ،معاشی ترقی کیلئے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھاسکیں
بدھ 14 مارچ 2018 16:50
(جاری ہے)
خواجہ خاور رشید نے کہا کہ کاروباری برادری معیشت کی ڈرائیونگ فورس ہے مگر بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس، ٹیکس اہلکاروں کے صوابدیدی اختیارات، زیادہ پیداواری لاگت اور ریفنڈز میں تاخیر جیسے مسائل کی موجودگی میں یہ معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات کرے اور کاروباری برادری کی مشاورت سے اسے کاروبار دوست بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر ختم ہونا چاہیے کیونکہ اس نے تاجروں کو لین دین نقد یا دیگر ذرائع سے کرنے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے ٹیکسوں کے دوہرے نظام کے خاتمے پر بھی زور دیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ سمگلنگ اور انڈرانوائسنگ کا آہنی ہاتھوں سے خاتمہ کیا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے مقامی صنعتوں کی بقاء دائو پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں کو نیٹ میں لانے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے بجائے موجودہ ٹیکس دہندگان کو نچوڑا جارہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے، حکومت موجودہ ٹیکس دہندگان کو سہولیات دیکر مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب دے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.