اسلامیہ کالج آرٹس اینڈ کامرس کے پرنسپلز، سیکریٹری کالجز اور سیکرٹری اسکولز کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سینئر سول جج شرقی نے اسلامیہ کالج آرٹس اینڈ کامرس کے پرنسپلز، سیکریٹری کالجز اور سیکرٹری اسکولز کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔بدھ کوسینئر سول جج شرقی کی عدالت میں اسلامیہ کالجز کی عمارتیں خالی نہ کرنے پر اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت بے احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے پر اسلامیہ کالج فار آرٹس کے پرنسپل سید ندیم حیدر، اسلامیہ کالج فار کامرس کے پرنسپل شیخ ضیاالدین، سیکرٹری کالج ایجوکیشن پرویز سحر اور سیکرٹری اسکولز اقبال درانی کو روہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔دوسری جانب عدالت نے مین کیس کی سماعت حکام کو مہلت دیتے ہوئی5 اپریل تک ملتوی کی۔واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے باجود بھی اسلامیہ کالج کی بلڈنگز خالی نہ کرنیپر اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ کی انتظامیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :