نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف العزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل کے ضمنی ریفرنس میں ایک اور گواہ نورین شہزادی کا بیان قلمبند

بدھ 14 مارچ 2018 18:08

نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف العزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل کے ضمنی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف العزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل کے ضمنی ریفرنس میں ایک اور گواہ نورین شہزادی کا بیان قلمبند کر لیا ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل سے متعلق نیب کے ریفرنسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب کی گواہ نورین شہزادی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ مذکورہ گواہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک واپڈا ٹائون لاہور کی برانچ منیجر ہے، گواہ نے حسین نواز شریف کے ملکی اور غیر ملکی اکائونٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔ عدالت نے العزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل کے ضمنی ریفرنسز کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔ محمد نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (آج) جمعرات کو ہو گی۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :