محکمہ سکولز ایجوکیشن ’ ’سٹوڈنٹ ٹائمز‘‘ بہت جلد لانچ کرے گا، رانا مشہود احمد خاں
بدھ 14 مارچ 2018 21:32
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں اور پبلک لائبریریوں کے لئے شائع کیا جانے والا یہ میگزین طلبا و طالبات ، اساتذہ اور والدین کی تحریروں پر مبنی ہوگا۔
اس حوالے سے سرکاری سکولوں میں چھٹی کلاس سے انٹرمیڈیٹ کے بہترین لکھاری سٹوڈنٹس پر مشتمل 53ہزار میگزین’’ ایمبیسڈرز‘‘ مقرر کیے جائیں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے ویب پورٹل پر اس میگزین کا سافٹ ورژن بھی اپ لوڈ کیا جائے گا۔ویب پورٹل پر سکول میگزین کے ایمبیسڈرز کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے سکولوں میں میگزین کمیٹیوں کی تشکیل اور ایڈیٹوریل بورڈ کی میٹنگ طلب کرنے اور فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہترین لکھاری طلباء و طالبات کو محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور لکھنے کا شوق رجحان پائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیوں سے سکولوں میں بزم ادب اور لائبریری کلچر کا فروغ بھی پروان چڑھے گا۔ صوبائی وزیر رانامشہود نے ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم کو سکول میگزین کے اجراء کے حوالے سے بروقت انتظامات کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ ان کی اس کاوش کا براہ راست فائدہ نوجوان لکھاریوں کو ہوگا-قبل ازیں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت تیانجن پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں23مارچ کے تاریخی موقع پرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے مختلف امور کو حتمی شکل دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.