نواز لیگ نے نواز شریف سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے پارٹی سے نواز شریف کا پتہ ان کے بھائی ہی نے کاٹ دیا ہے، نثار احمد کھوڑو
نواز شریف اب بولیں گے پارٹی سے مجھے کیوں نکالا، نواز لیگ خود نواز شریف سے تنگ تھی اس لیے انہیں ہٹا دیا گیا، لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
جمعرات 15 مارچ 2018 23:00
(جاری ہے)
سینیٹ انتخابات میں نواز لیگ کے اتحادیوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیا، نواز شریف چاہتے تو بلوچستان کے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرتے لیکن انہوں نے ضیاالحق کے اوپنگ بیٹسمین راجہ ظفر الحق کو نامزد کیا کیونکہ نواز شریف خود ضیاالحق کے ون ڈائون بیٹسمین رہ چکے ہیں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ جوتا مارنے والوں کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی ایسے عمل کی حمایت کرنی چاہیے ماضی میں جب ارباب غلام رحیم کو جوتا پڑا میں نے ہی ارباب غلام رحیم کو بچایا ایسی سیاست کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے سیاسی ہونے پر پابندی نہیں، چاروں صوبوں کے گورنر سیاسی ہیں، گورنر اگر یونیورسٹی میں وی سیز تعینات کرے تو اعتراض نہیں اگر وزیراعلیٰ تعینات کرے تو اعتراض کیا جاتا ہے، وی سیز کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دے کر وزیراعلیٰ کو اسمبلی کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے کہ وہ اسمبلی کے فلور پر کارکردگی پیش کریں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں گندم خریداری یکم اپریل سے شروع ہوگی جس کے لیے 500 خریداری سینٹر قائم کیے گئے ہیں اس سال حکومت 14 لاکھ ٹن گندم 1300 روپے من کے حساب سے خریدے گی۔ سندھ میں 50 لاکھ ٹن سے زائد گندم کی پیدوار ہوئی ہے ہم 5 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کریں گے۔ 2017 میں تھرپارکر کے 2 لاکھ 86 ہزار گھروں کو 100 کلو کی بوری مفت دی تاکہ غربت کا خاتمہ ہوسکے اور اس سال بھی تھر سمیت اچہڑو تھر، کوہستان اور کاچھو کے علاقے میں مفت گندم دیں گے جس کے لیے پہلے مرحلے میں 7 ہزار گندم کی بوریاں تھرپارکر پہنچا دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ 14 لاکھ ٹن گندم خریدتی ہے تاہم ہمارے پاس گندم اسٹاک کرنے کے لیے 7 لاکھ ٹن گندم اسٹور کرنے کے لیے جگہ موجود ہے مزید گندم ہم خرید کر فلور مل پر بغیر کرایے کے اسٹاک کرتے ہیں جبکہ کراچی میں گندم کی سپلائی کے لیے پپری کے قریب واقع گودام کو کرایے پے لیا گیا ہے جہاں 50 لاکھ بوریاں اسٹاک کی جاتی ہیں جہاں کراچی کو گندم کی سپلائی ممکن ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.