پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن پر آ گیا اب کوئی سازش یا کھیل ترقی کا راستہ نہیں روک سکتا ، احسن اقبال
سی پیک کے منصوبوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ،ہمیں پچھلی70 سال سے سبق سیکھنا ہوگا ،پاکستان کی عدلیہ ،بیورو کریسی اور عوام کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے تاکہ ہم پاکستان کو درست راستے پر لے کر جائیں، تقریب سے خطاب
ہفتہ 17 مارچ 2018 22:38
(جاری ہے)
اس وقت پاکستان دودھ کی پیداوار میں دیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے۔
ملک سے دہشت گردی اور اندھیروں کا خاتمہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایسے منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں جو نہ صرف اس حلقہ میں بلکہ پورے پاکستان میں ترقی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان دودھ کی پیدوار دنیا کے 5 ویں نمبر پر ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے تمام یہ تما م مواقع ضائع کر دئیے کیونکہ ہم اس کی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل قائم رکھنا ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ آگے دو سالوں میں ملک کے ہر ضلع میں یورنیورسٹی کیمپس قائم ہوں گے 2025 تک ہم پہلی دینا کی پہلی معیشتوں میں ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اگر ہم نے اسی طرح ترقی کا تسلسل برقرار رکھا آج دنیا میں قومیں معیشت پر لڑ رہیں ہیں دھرنوں سے ملکوں کی تقدیریں نہیں بنتی ہے آج پاکستان میں تبدیلی آچکی ہے 5سال پہلے ملک لوڈشیڈنگ۔ دہشت گردی کاشکار تھا اور دنیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہی تھی لیکن موجودہ کی شب روز محنت کے بعد آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں پچھلی70 سال سے سبق سیکھنا ہوگا ایسے کام نہیں کرنے ہوں گے جس سے ملک کی ترقی کے آڑے میں نہ آئے ملک کو سیدھی راہ پر لے جانے کیلئے ہر ادارہ کو اپنی حد میں رہ کر کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک جب بھی ترقی کی راہ پر چلتا ہے اپنے ہی ٹانگیں کھینچتے ہیں ہمیں اس تسلسل کو ختم کرنا ہوگا پاکستان کی عدلیہ بیوروکریسی اور عوام کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے تاکہ ہم پاکستان کو درست راستے پر لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ 5 سال پہلے معیشت کا جہاز ٹکروں میں تقسیم تھاجو کے پارٹس بڑی مشکل سے جوڑ کر اس کو رن وے پر چلایا ہے اور اب بھی اگر تیسری بار کریش ہوا تو خدا نخواستہ پاکستان کا نقصان ہوگا اس لئے ہمیں چور سپاہی کا کھیل ختم کرنا ہوگا کیونکہ انڈیا بنگلا دیش ہماری پالیسوں کو اپنا کر آگے نکل گئے ہیںاحسن اقبال نے کہا کہ اس سال گروتھ ریٹ 6 % ہو جائے گا جو پچھلے سالوں میں سب زیادہ ہوگا تقریب میں صوبائی پارلمانی سیکرٹری خواجہ محمد وسیم بٹ،ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا،چیئرمین بلدیہ پیر سید اظہر الحسن گیلانی،وائس چانسلر وٹنری یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیب پاشا کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.