بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستانی سرحدعبور کرنے کی دھمکی قابل مذمت ہے‘میاں مقصود احمد
حریت کانفرنس کی جانب سے پاکستان کے بغیر مذاکرات کی بھارتی پیشکش کوٹھکرانے کاخیر مقدم کرتے ہیں‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
پیر 19 مارچ 2018 19:07
(جاری ہے)
بھارت کی انتہاپسندانہ سوچ اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے تیسری عالمی جنگ کاخطرہ بڑھ گیا ہے۔
بھارت جنگی جنون میں مبتلاہوکرکنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ خطے میں طاقت کا عدم توازن بلاشبہ ہمسایہ ممالک کے لیے تشویش ناک ہے۔امریکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جنوبی ایشیا میں بھارت کو چین کے مدمقابل کھڑاکرکے چودھراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔میاں مقصوداحمد نے حریت کانفرنس کی جانب سے پاکستان کے بغیر مذاکرات کی بھارتی پیشکش کو ٹھکرانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کابچہ بچہ بھارت کی تمام منفی سازشوں اور مکارانہ عزائم سے بخوبی آگاہ ہے۔کشمیریوں کی تیسری نسل برھان مظفروانی کی صورت میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف علم جہاد بلند کیے ہوئے ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بھارت کی ہٹ دھرمی کاجواب اسی کی زبان میں دیں۔جب تک مسئلہ کشمیر کاحل 3کروڑ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق نہیں نکل آتا،جنوبی ایشیا میں امن کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت اس حوالے سے اپنا کردار اداکرے اور مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے کوششوں کو تیزے کرے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.