سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس دوست محمد اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے عہدے سے سبکدوش

ججز کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جسٹس دوست محمد کی خدمات کو سراہا گیا

پیر 19 مارچ 2018 21:36

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس دوست محمد اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے عہدے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس دوست محمد اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ، جسٹس دوست محمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جسٹس دوست محمد کی خدمات کو سراہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی طرف سے جسٹس دوست محمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سمیت سپریم کورت کے تمام ججز نے شرکت کی ، اعلامیے کے مطابق تقریب میں ساتھ ججوں کی جانب سے سے جسٹس دوست محمد کی بطور جج سپریم کورٹ خدمات کو سرایا گیا ہے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے تمام ججز نے جسٹس دوست محمد کو الودع کیا اور انہیں تعریفی شیلڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔

یا درہے کہ جسٹس دوست محمد کو فوجداری مقدمات کا ماہر سمجھا جا تا ہے وہ سترہ نومبر دو ہزار گیارہ میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور اکتیس جنوری دو ہزار چودہ کو سپریم کورٹ کے جج بنے تھے ۔

متعلقہ عنوان :