راولپنڈی،تعلیمی بورڈ کی نااہلی اور غفلت کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحان میں آئوٹ

ہونے 2پرچے ری شیدول کرنے کیخلاف طلبا کا احتجاجی مظاہرہ وزیر اعلیٰ پنجاب بورڈ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لے،طلبا

پیر 19 مارچ 2018 21:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کی نااہلی اور غفلت کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحان2018میں آئوٹ ہونے والی2پرچے ری شیدول کرنے کے خلاف طلبا نے پریس کلب راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ بورڈ حکام انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے آئوٹ ہونے والے فزکس اور انگلش کے پرچے دوبارہ لینے کے لئے رولنمبر سلپیںجاری کیں جبکہ انتظامیہ اب بیالوجی اور کیمسٹری کے پرچے بھی دوبارہ لینے کی تیاری میں ہے طلبا قائدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بورڈ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی سزاطلبا و طالبات کو دینے کا نوٹس للیں اور پرچے آئوٹ ہونے کی تحقیقات کرواکے ذمہ داروں کو سزا دیں نا کہ پرچے دوربارہ ری شیڈول کر کے طلبا و طالبات کو نئے امتحان میں ڈال دیں ۔

متعلقہ عنوان :