پرویز مشرف جلد پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کریں گے،ڈاکٹر محمد امجد
حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے اور انہیں نقل و حرکت ، اظہار رائے کی آزادی دے،21 مارچ کو دبئی اجلاس میں ان کی واپسی کی تاریخ اور شہر کا فیصلہ کیا جائے گا، پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی میں کسی نے معاونت کی نہ واپسی میں کسی کا کردار ہے،وہ نگران حکومت سے پہلے وطن میں ہوں گے،پریس کانفرنس
پیر 19 مارچ 2018 21:57
(جاری ہے)
واپسی پر شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلطان یوسف باچا نے پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے سینکڑوں سیاسی ساتھیوں سمیت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں اے پی ایم ایل خیبر پختونخوا کے صدر اورنگزیب خان مہمند ، پارٹی کے انسانی حقوق ونگ کے مرکزی صدر صاحبزادہ ریاض خان ، ڈاکٹر عبدالکریم ، میر عالم خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پرویز مشرف صحیح معنوں میں پاکستان کے قائد ہیں جنہوں نے اپنے دور میں ملک و قوم کو خوشحال کیا اور بے پناہ ترقی دی۔ بعد میں آنیوالی دونوں حکومتوں نے عوام کے پیسے پر ڈاکہ ڈالا اور باہر جائیدادیں بنائیں۔ سید پرویز مشرف پر آج تک کرپشن کا کوئی ایک الزام بھی نہیں لگا سکا۔ پاکستان کو اس وقت بھی پرویز مشرف جیسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو مسائل سے نکالنے اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔ مشرف دور میں پاکستان پر قرضے کم ہوئے ، بعد کی حکومتوں نے قرضہ 36 ارب سے 80 ارب تک پہنچا دیا۔ ملک سے کرپٹ اور لٹیرے بھاگ گئے تو یہ پیسہ کون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد بلوچ عوام کا احساس محروم ختم ہوا ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ نواز شریف نااہل ہونے کے بعد جلسوں میں عدلیہ اور فوج کو بدنام کر کے عوام کو بھڑکا رہے ہیں۔ اگر ان کا کوئی قصور نہیں تو فیصلے کے خلاف اپیل کریں ، ملکی اداروں کو بدنام نہ کریں۔ پرویز مشرف پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ، اب بھی ہوں گے۔ حکومت ان کی فول پروف سیکورٹی کا انتظام کرے۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو پاکستان عوامی اتحاد کا اجلاس ہو گا جس کے بعد 21 مارچ کو دبئی میں پارٹی قائد کے ساتھ میٹنگ میں ان کی وطن واپسی کی تاریخ اور شہر کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پرویز مشرف ضرور وطن واپس آئیں گے اور پاکستان عوامی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے عوام کے پاس بھی جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی میں کسی نے معاونت کی نہ واپسی میں کسی کا کردار ہے گزشتہ بارجب پرویز مشرف پاکستان آئے تو سندھ ہائی کورٹ نے تین مقدمات میں ان کی راہداری ضمانت منظور کی اور شرط رکھی کہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے تک ان کا نام ای سی ایل میں رہے گا۔بعد میں پرویز مشرف عدالتوں حتیٰ کہ مجسٹریٹ کے سامنے بھی پیش ہوئے ۔بعدازاں سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر حکومت ان کا نام ای سی ایل سے نکال دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ یہ حکومت کی مرضی ہے۔عدالت نے اپنی مرضی سے فیصلہ دیا اور حکومت نے اپنی مرضی سے انہیں باہر جانے کی اجازت دی تھی ۔پریس کانفرنس کے دوران اے پی ایم ایل کے صدر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالے خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنمائوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اوروزارت دفاع کو پرویز مشرف کی سیکورٹی کے لئے خط لکھا ہے ۔ پچھلی بار جب پرویز مشرف پاکستان آئے تو رینجرز نے سیکورٹی کے فرائض انجام دئیے جو وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 2 جون تک ہے ، پرویز مشرف نگران حکومت سے پہلے پاکستان میں ہوں گے۔امریکہ میں ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے بعد اب وہ تندرست ہیں۔ کیا کوئی بیمار شخص شادی بیاہ ، نجی محافل یا میچ نہیں دیکھ سکتا ، پرویز مشرف پر تنقید بلا جواز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.