پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کل ہونے والا میچ کانٹے دار ہوگا تاہم ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس میں کامیابی حاصل کریں ،ڈیرن سمیع مکمل طور پر فٹ نہیں لیکن وہ اچھی کپتانی کررہے ہیں ،ٹی ٹونٹی فارمیٹ نے ون ڈے کی اہمیت کو کم کیا لیکن ٹیسٹ کی اہمیت برقرار ہے ،کوشش ہے کہ جلد میرا بولنگ ایکشن کلیئر ہو اور میں بطور بولر بھی ٹیم میں پرفارمنس دکھا سکو ،محمد حفیظ
پیر 19 مارچ 2018 22:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے میچز میں ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا کامران اکمل کی دونوں اننگز بہت اچھی تھیں اورانشاء اللہ وہ اگلے میچ میں بھی اچھی پرفارمنس دیں گے ۔
محمدحفیظ نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے لئے کھیلتا ہوں ۔ٹورنامنٹ میںمیری پرفارمنس اچھی رہی ۔ میرے خیال سے پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کو شامل کرنے سے تمام ٹیموں پر پریشر بڑھا ہے ۔پی ایس ایل کی کامیابیوں میں لاہور قلندر اور زلمی نے بھرپور کردار ادا کیا ہر میچ کانٹے دار ہوا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹ ایسا فارمٹ ہے جسے تمام لوگ پسند کرتے ہیں اچھا ٹیسٹ پلئیر ہر طرح کی کرکٹ کھیل سکتا ہے ٹی 20 نے ون ڈے کرکٹ کے رجحان کو کم کیا ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ کی ابھی بھی اہمیت کم نہیں ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اپنا بولنگ ٹیسٹ کروائوں گا اور مجھے پوری امید ہے کہ میرا بولنگ ایکشن کلیئر ہوجائے گا اور بہت جلد بائولنگ ایکشن میں ہوں گا۔محمد حفیظ نے کہا کہ آفریدی اچھے پلئیر ہیں لیکن جہاں کھیل رہے ہیں اچھا کھیلیں ایمپائرز کے فیصلوں کو ماننا چاہئے ایمپائرز کا کام فوری فیصلہ کرنا ہوتا ہے ہماری دعا ہے کہ پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں واپس آئے اور پاکستان کے گرائونڈ آباد ہوں متحدہ عرب امارات کی عوام کا شکرگزار ہوں کہ وہ ہمیں سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے ڈیرن سیمی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں لیکن انہوں نے کپتان کی حثیت سے اچھا کھیل پیش کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.