اردن سے سعودیہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام،77ہزارکپٹاگون گولیاں برآمد

یہ تمام گولیاں خوراک کا سامان رکھنے کے لیے بنائی گئی پلاسٹک کی تین ٹوکریوں میں رکھی گئی تھیں،کسٹمز حکام

منگل 20 مارچ 2018 12:15

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) سعودی عرب کی شمالی سرحد پرکسٹمز حکام نے اردن سے ایک مسافر برادر بس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی سازش ناکام بنا کر77 ہزار900کپٹاگون گولیاں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق حالہ عمار گذرگاہ کے کسمٹز ڈائرکٹر خالد الرمیح بے بتایا کہ اردن سے سعودی عرب داخل ہونے والی مسافر بس کی تلاشی لی گئی تو اس میں ہزاروں کی تعداد میں کپٹاگون کی گولیاں برآمد ہوئیں۔ یہ تمام گولیاں خوراک کا سامان رکھنے کے لیے بنائی گئی پلاسٹک کی تین ٹوکریوں میں رکھی گئی تھیں۔ انہیں چھپانے کے لیے ٹوکریوں میں خوراک کا سامان بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :