مجاہد گھی کے ایم ڈی یوسف عابد نے تھیلیسیما سنٹر ہری پور کو اپنی سرپرستی میں لے لیا

منگل 20 مارچ 2018 12:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) مجاہد گھی کے ایم ڈی یوسف عابد نے تھیلیسیما سنٹر ہری پور کو اپنی سرپرستی میں لے لیا ہے۔ تھیلی سیمیا سنٹر ضلع ہری پور کا وہ واحد ادارہ ہے جو 2010ء میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تھیلیسیمیا چونکہ ایک موروثی بیماری ہے اور یہ بچوں میں ماں اور باپ دونوں سے جنیاتی طور پر منتقل ہوتی ہے، اس بیماری میں مبتلا مریض بچوں کی زندگی کا دارومدار صرف اور صرف صحت مند انتقال خون پر ہوتا ہے، یہ ادارہ اپنے قیام سے لیکر آج تک 4500 سے زائد خون کی بوتلیں ان بچوں کو مہیا کر چکا ہے۔

اس کے علاوہ معاشرے میں آگاہی پھیلانے کیلئے مختلف اوقات میں باقاعدہ پروگرام گائوں گائوں جا کر عام لوگوں میں تھیلی سیمیا کے متعلق آگاہی اور شعور کو بیدار کیا جا رہا ہے۔ اس موذی مرض کی تشخیص کیلئے کیمپ لگائے جاتے ہیں، ادارہ انتہائی محدود وسائل میں تھیلیسیمیا کے خلاف جہاد میں مصروف عمل ہے۔