گورنر ہائوس کےدروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے،گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر

بدھ 15 مئی 2024 17:44

گورنر ہائوس کےدروازے عوام کے لئے  کھلے  رہیں گے،گورنر پنجاب سردارسلیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے رہیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ سٹاف پی پی پی کا سرمایہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی کی قیادت میں گورنر ہائوس میں ملاقات کے لئے آنے والے پیپلز سیکرٹریٹ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میں میاں ایوب،احسن رضوی،ذیشان شامی،نسیم صابر،فرخ بصیر،بائو افضال رضا،مدثر شاکر،بشارت علی،کامران بابو ڈار،محمد عمر اور عرفان شریک تھے۔ سردار سلیم حیدر سیکرٹریٹ کے ارکان سے فرداً فرداً ملے اور حلف برداری میں پنجاب سیکرٹریٹ سٹاف کو دلجمعی سے کام کرنے پر شاباش دی۔\932